پاک فوج کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

7

راولپنڈی،  مئی 14(اے پی پی):پاک فوج کے راکٹ فورس کمانڈ نے آج مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی فائر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-4 جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے کے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تربیتی فائر فوج کی آپریشنل کارکردگی بڑھانے اور میزائل کے مختلف سب سسٹمز کے تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ کے لیے کیا گیا، جس کا مقصد درستگی اور بقا کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

تربیتی فائر کا مشاہدہ پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے ساتھ میزائل تیار کرنے والی ایجنسی کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف و چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے فتح-4 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے میزائل کے کامیاب تجربے میں شامل تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔