پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریبات، ثقافتی ہم آہنگی تعلقات مزید مضبوط ہونے کا ثبوت

7

اسلام آباد، 19 مئی (اے پی پی): چین سے تعلق رکھنے والی مرجان نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 سالوں میں پاکستان اور چین کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریبات اور ثقافتی ایونٹ کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بریانی اور سموسے بہت لذیذ ہیں اور یہاں کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔