اسلام آباد، 19 مئی (اے پی پی): رنگ اسکول آف میوزک اینڈ آرٹس کے ڈائریکٹر آپریشنز فیضان سن نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اور چینی گانوں پر پرفارم کیا۔ پاک چین دوستی ہمیشہ سے لازوال اور مضبوط رہی ہے۔
پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات اور ثقافتی تقریب کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ چینی شہری اپنے روایتی لباس میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی نمائندگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور دونوں ممالک نے اپنی ثقافت کو پرفارمنسز اور مختلف اسٹالز کے ذریعے بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔











