اسلام آباد، 19 مئی (اے پی پی): پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریبات کے موقع پر فوڈ اسٹال پر گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 13 سال سے پاکستان میں مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹال پر چین کے مشہور کھانے پاکستانیوں کو پیش کیے جا رہے ہیں جبکہ میدے سے بنی مینچین اور دیگر چینی کھانے بھی رکھے گئے ہیں جنہیں شہریوں نے بہت پسند کیا۔
عبداللہ نے کہا کہ انہیں مٹن کڑاہی اور کراچی بریانی بہت پسند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کراچی سوات ہنزہ لاہور اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں کی سیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی دل کو چھو لینے والی ہے اور یہاں کے مناظر بہت دلکش ہیں۔











