چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا پاکستانی امریکن شکاگولینڈ چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور کے اعزاز میں عشائیہ

5

اسلام آباد،18 مئی(اے پی پی): چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے پاکستانی امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کے صدر مسٹر نوید انور کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سینئر صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان اور اوورسیز کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارتی و سماجی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ مزید برآں، رانا مشہود احمد خاں اور تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں نے مسٹر نوید انور کو وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے تمغۂ امتیاز کے اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔