اسلام آباد،1جون (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے (آج ) وزارتِ خارجہ میں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی؍نائب صدر یورپی کمیشن کاجا کالس کا خیر مقدم کیا۔
دونوں رہنماپاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔











