اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند کا محرم الحرام کے جلوس کی نگرانی، انتظامات کا تفصیلی جائزہ

1

شجاع آباد، 23 جون (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے محرم الحرام کے جلوس کی نگرانی کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر عزاداروں کی سہولت کے لیے موبائل سبیل کا اہتمام کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے شرکائے جلوس میں جوس اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کیں۔

جلوس اپنے روایتی راستوں پر پُرامن انداز میں رواں دواں رہا۔ دورانِ جلوس اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے صدر لائسنس داران اور منتظمین سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے انتظامات، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر صدر لائسنس داران نے تحصیل انتظامیہ، میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خدمات انجام دینے والے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔