اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا بجٹ پر اظہارِ خیال، حکومت کے ریلیف اقدامات کو سراہا

2

اسلام آباد،12 جون(اے پی پی ):  رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹرانسپورٹ، صحت، دفاع اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے بھی مناسب رقوم مختص کی گئی ہیں تاکہ عوام کو صحت اور سماجی تحفظ کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ نامساعد معاشی حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش کرنا آسان نہیں تھا، تاہم حکومت نے دستیاب وسائل میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ مناسب نہیں تھا، تاہم مجموعی طور پر بجٹ عوام دوست اور مثبت سمت کی طرف ایک اچھا قدم ہے۔