اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی ہما اختر چغتائی کا بجٹ کو متوازن اور عوام دوست قرار دینا

0

اسلام آبا،12 جون(اے پی پی):  رکن قومی اسمبلی ہما اختر چغتائی نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر موجود حالات کے تناظر میں موجودہ حکومت نے ایک متوازن اور بیلنسڈ بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تمام شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ خصوصی طور پر کم آمدن اور کم مراعات یافتہ طبقات کو ریلیف دینے پر توجہ دی گئی ہے۔ہما اختر چغتائی نے کہا کہ کچھ اشیاء اور شعبوں پر ٹیکس میں کمی یا خاتمہ کیا گیا ہے جس سے عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا اور عام شہریوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی یہ کوشش قابلِ تحسین ہے کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔