امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وزیراعظم پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے معترف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین سفارتکار قرار دے دیا

5

جنیوا،21 جون(اے پی پی ):امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ میں ایران-امریکہ تکنیکی مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ *وزیراعظم پاکستان شہباز شریف میرے اور امریکی صدر کے عزیز دوست ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اپنی بہترین صلاحیتوں سے امن مذاکرات کو اس مقام تک لے کر آئے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ میں نے گزشتہ تین ماہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سب سے زیادہ رابطہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ *فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین لیڈرشپ کے بغیر آج ہم اس مقام پر نہ ہوتے۔

جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خود کو بہترین سفارت کار کے طور پر منوایا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان پاکستان کے بہترین عالمی سفارتی کردار اور بڑھتے دو طرفہ تعلقات کا مظہر ہے۔