واشنگٹن، 20 جون:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم ملٹری لیڈر اور بہترین سفارتکار قرار دیا ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ “میں نے 3 ماہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جتنی بات کی ہے شاید ہی کسی سے کی ہو”۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید ہم یہاں نہ ہوتے۔
امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ *فیلڈ مارشل ایک عظیم ملٹری لیڈر ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو ایک بہترین سفارتکار کے طور پر بھی ثابت کیا ہے۔
جے ڈی وینس کا یہ بیان حالیہ علاقائی سفارتی پیش رفت اور امریکہ-ایران معاہدے کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔











