تنخواہ دار طبقے کے لیے سرچارج کا خاتمہ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ اور بعض ادویات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنا مثبت اقدامات ہیں ، شبیر علی بجرانی

0

اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی شبیر علی بجرانی نے بجٹ 2026-27 کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے سرچارج کا خاتمہ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ اور بعض ادویات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنا مثبت اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس چوری کرنے والوں کو نظام میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زرعی شعبے اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔

شبیر علی بجرانی نے کہا کہ پانی ملک کی معیشت اور زراعت کی بنیاد ہے، اس لیے آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔