اسلام آباد، 11 جون (اے پی پی ): قومی اقتصادی سروے کے مطابق جاری مالی سال میں انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 14.38 فیصد رہی۔ جی ڈی پی میں قومی بچتوں کا حصہ 14.13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے دوران گراس فکسڈ کیپٹل فارمیشن (GFCF) میں 10.9 فیصد اضافہ ہوا۔گراس فکسڈ کیپٹل فارمیشن کا حجم 16,071.2 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
نجی سرمایہ کاری (پرائیویٹ انویسٹمنٹ) میں 12.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اقتصادی سروے کے مطابق سرمایہ کاری اور قومی بچتوں میں بہتری سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔گراس فکسڈ کیپٹل فارمیشن اور نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت میں اعتماد کا مظہر قرار دیا گیا۔











