رواں مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی

2

اسلام آباد، 11جون (اے پی پی ):قومی اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔

رئیل اسٹیٹ، مالیات اور برآمدات کے شعبوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

زرعی شعبے کی شرح نمو 2.89 فیصد رہی۔اہم فصلوں اور لائیو سٹاک کے شعبوں نے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔صنعتی شعبے کی مجموعی شرح نمو 3.51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔بڑے صنعتی اداروں (LSM) کی شرح نمو 6.11 فیصد رہی۔خدمات کے شعبے نے 4.09 فیصد شرح نمو حاصل کی۔ خدمات کا شعبہ جی ڈی پی میں 58.42 فیصد حصہ دار رہا۔

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سروسز کے شعبے نے 7.52 فیصد کی نمایاں شرح نمو ریکارڈ کی۔اقتصادی سروے کے مطابق معیشت کے اہم شعبوں کی بہتر کارکردگی نے مجموعی اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کیا۔