حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 12 ہزار سے زائد حجاج پاکستان پہنچ گئے

15

مدینہ منورہ: 3 جون(اے پی پی): حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 3 دن میں 12 ہزار 157 حجاج مکہ مکرمہ سے وطن واپس پہنچ گئے، 5 ہزار 832 حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

ترجمان مذہبی امورکے مطابق ایک لاکھ سے زائد سرکاری حجاج کرام اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں، مدینہ منورہ میں قائم پاکستان حج مشن حجاج کرام کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔حج کے بعد 71 ہزار سے زائد سرکاری حجاج مرحلہ وار  مدینہ منورہ آئیں گے۔

پاکستانی حجاج روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی اور دیگر زیارات کریں گے۔پوسٹ حج پروازیں 30 جون تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔