رابعہ نسیم فاروقی نے تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا

0

اسلام آباد، 19 جون (اے پی پی): قومی اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رابعہ نسیم فاروقی نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام اور توسیع کے لیے 22 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں کراچی اور ٹنڈو محمد خان میں دانش سکولوں کے قیام کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی تعلیمی اداروں کی بہتری، جدید آئی ٹی سہولیات، ڈیجیٹل لرننگ حبز اور اساتذہ کی تربیت کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

رابعہ نسیم فاروقی نے کہا کہ اسلام آباد میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جا رہا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے بھی خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔