رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا بجٹ اجلاس 27-2026 میں اظہار خیال

11

اسلام آباد،13 جون (اے پی پی ): رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے تناظر میں پائیدار اقتصادی ترقی اور مالی استحکام کے لیے مؤثر اور طویل المدتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ 27-2026 کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط، محصولات میں اضافے اور معیشت کی بہتری کے لیے جامع پالیسی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور وسیع بنانے کی ضرورت ہے تاکہ محصولات کے ذرائع میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے لیے برآمدات، ترسیلات زر اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دینا ضروری ہے، جبکہ بنیادی معاشی و ساختی اصلاحات  بھی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔

شیر علی ارباب نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی طویل المدتی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔