کراچی،01 جون (اے پی پی ): سرکاری حجاج کرام کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، وزیر مملکت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایئرپورٹ پر حجاج کرام کو خوش آمدید کہا۔
کھیئل داس کوہستانی نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔
اس موقع پر وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خود حج آپریشن کی نگرانی کی ہے۔











