سماجی تحفظ کے پروگرام کے تحت مالی معاونت اور مستفید خاندانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

4

اسلام آباد، 11 جون (اے پی پی ): اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ملک کے سب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام کے تحت مالی معاونت اور مستفید خاندانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2026 کے دوران کفالت پروگرام کے تحت 564.89 ارب روپے کی غیر مشروط مالی امداد فراہم کی گئی۔پروگرام سے 1 کروڑ 2 لاکھ خاندان مستفید ہوئے۔مستفید خاندانوں کی تعداد 2009 میں 17 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2026 میں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔مشروط نقد امداد کے تحت مالی سال 2026 میں 133.02 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔مشروط نقد امداد پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد 65 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی۔

تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت مالی سال 2026 میں 55 لاکھ 80 ہزار طلبہ و طالبات کو معاونت فراہم کی گئی۔تعلیمی وظائف پروگرام 2014 میں 30 ہزار بچوں سے شروع ہو کر لاکھوں طلبہ تک پہنچ گیا۔

انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے سکالرشپ پروگرام جاری رہا۔مالی سال 2026 کے دوران اعلیٰ تعلیم کے سکالرشپ پروگرام پر 10 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

اقتصادی سروے کے مطابق سماجی تحفظ، تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔