شجاع آباد:اسسٹنٹ کمشنر کا محرم الحرام انتظامات کے سلسلے میں جلوس روٹس کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

2

شجاع آباد، 09 جون(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے محرم الحرام 2026ء کے انتظامات کے سلسلہ میں جلوس روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے جلوس کے راستوں پر صفائی، سٹریٹ لائٹس، نکاسی آب، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور جلوس روٹس پر تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور عزاداران کی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر صدر لائسنسداران ارشاد نقوی،ایاز حسین گجر اور دیگر لائسنسداران بھی ہمراہ موجود تھے۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی موقع پر شرکت کی۔