اسلام آباد ،جون 14(اے پی پی ):رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ اصول کی بات کی ہے، قانون کی بات کی ہے، ملک میں انصاف کی بات کی ہے۔
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ابھی یہ کہا جا رہا تھا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے آپ نے شاید کوئی خط لکھا ہے* اور آئی ایم ایف کو پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے روکنے کے لیے خط بھیجا ہے۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ آئی ایم ایف کو جو خط لکھا گیا کیا آپ نے خود پڑھا؟ کیا اس میں کوئی ایسا لفظ ہے کہ *وہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی یا ریلیف کے حوالے سے کسی چیز پر کمپرومائز ہو۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے تو صرف اپنا موقف دیا، ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی۔











