اسلام آباد، 21 جون(اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالباتِ زر ایوان میں پیش کیے گئے، جنہیں آوازِ رائے کے ذریعے منظور کر لیا گیا
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے مطالبہ نمبر 23 کے تحت کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرمنٹل کوآرڈینیشن ڈویژنکے لیے گرانٹ پیش کی، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا
اس کے بعد مطالبہ نمبر 24 کے تحت گورننس ڈویژن کے لیے 27 ارب 909 کروڑ 94 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی
مطالبہ نمبر 25 کے تحت کمیونیکیشنز ڈویژن کے لیے 35 کروڑ 49 لاکھ 58 ہزار روپے کی گرانٹ پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظور کر لیا
بعد ازاں مطالبہ نمبر 26 کے تحت کمیونیکیشنز ڈویژن کے دیگر اخراجات کے لیے 36 ارب 137 کروڑ 38 لاکھ 90 ہزار روپے کی گرانٹ بھی آوازِ رائے سے منظور کی گئی
وزیر خزانہ نے مطالبہ نمبر 27 کے تحت پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کے لیے 25 ارب 53 کروڑ 67 لاکھ 26 ہزار روپے کی گرانٹ پیش کی، جسے ایوان نے منظور کر لیااسی طرح مطالبہ نمبر 28 کے تحت دفاع ڈویژن کے لیے 17 ارب 10 کروڑ 7 لاکھ 7 ہزار روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مطالبہ نمبر 29 کے تحت کنٹونمنٹس اور گیریژنز میں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے 17 ارب 58 کروڑ 23 لاکھ 1 ہزار روپے کی گرانٹ بھی پیش کی گئی، جس پر اسپیکر نے ارکان سے آوازِ رائے لی اور ایوان نے اس مطالبہ کو بھی منظور کر لیا۔











