معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایف بی آر محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا، محمد اورنگزیب

4

اسلام آباد، 21 جون (اے پی پی): قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس 2026-27 میں وزارت خزانہ سے متعلق کٹوتی کی تحریکوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی برس میں معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی محصولات گزشتہ دو برس میں تقریباً دوگنی ہوئی ہیں جبکہ قانونی چارہ جوئی کے ذریعے ساڑھے 400 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے مواقع اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے اور امن و استحکام کے ثمرات سے مزید معاشی فوائد حاصل کیے جائیں گے۔