اسلام آباد، 15 جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ نے کہا ہے کہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ ملک کے مشکل معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، تاہم اس میں عوام اور تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینا چاہیے تھا۔
قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے ملکی قیادت اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی انتخابی کامیابی کو عوامی اعتماد کا اظہار قرار دیا۔
سید ابرار علی شاہ نے اپنے حلقے میں زرعی مسائل، پانی کی قلت اور بجلی کی خرابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو کھاد، پانی اور فصلوں کے مناسب نرخوں کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔











