موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سالانہ ایک ارب درخت لگانے کی قومی شجر کاری مہم کی ضرورت ہے، آسیہ ناز تنولی

4

اسلام آباد،14جون(اے پی پی ): مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران کہا کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر شجر کاری مہم کے تحت ہر سال ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے الیکٹرک بسوں اور برقی گاڑیوں کے استعمال کو بھی فروغ دینا ضروری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے اور ملک کو ماحولیاتی طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔