وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے منصوبوں کے لیے 11,882.34 ملین روپے مختص

7

اسلام آباد، 12جون(اے پی پی):پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے منصوبوں کے لیے 11,882.34 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ،وزارت دفاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10,902.5 ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ دفاعی پیداوار ڈویژن کے لیے 979.84 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ،اسی طرح نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کے لیے 2,550 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،این آئی ایچ ڈی سینٹر آف ایکسی لینس فار کارڈیو ویسکولر ریسرچ کے لیے 1,152.5 ملین روپے مختص کئے گئے  اورکوانٹم ویلی پاکستان (فیز-1) کے لیے 1,053.8 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی راولپنڈی کی توسیع کے لیے 1,000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر رین واٹر ہارویسٹنگ ڈیم کے لیے 500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ، اسی طرح این ڈی یو ایف سی ایس کیمپس اسلام آباد کے لیے 500 ملین روپے تجویز ہے ۔

دوسری طرف روبوٹکس سینٹر آف ایکسی لینس کے لیے 100 ملین روپے مختص کئے گئے اورکراچی شپ یارڈ انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کے لیے 820.939 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔