اسلام آباد، 24 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی شزرا منصب نے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے لیے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں وزیر برائے عوامی امور یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔











