اسلام آباد،13 جون ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم نے رکن قومی اسمبلی سے ان کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی کے بھائی چوہدری محمد ارشد سے بھی ٹیلیفونک رابطہ اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔
رکن قومی اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔











