وزیر اعظم کی مفاہمت کی بات خوش آئند ہے، سندھ میں پانی کی قلت سنگین مسئلہ ہے: صادق میمن

4

اسلام آباد، جون 14( اے پی پی ):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی صادق میمن نے وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے مفاہمت کی سیاست کی بات خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ایک بڑا مسئلہ ہے۔ صادق میمن کے مطابق سندھ طاس معاہدہ 1991 کو تحفظات کے باوجود قومی مفاد میں قبول کیا گیا، تاہم اس کے باوجود سندھ کو پانی کی فراہمی کے مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور مکلی جیسے علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کوسٹل ہائی وے کے لیے 20 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔