اسلام آباد10 جون )اے پی پی): قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے اوورسیز افیئرز عون ثقلین نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق سوال کا جواب دیا۔
عون ثقلین نے کہا کہ یہ جو یو اے ای کا ایشو ہے، اس پر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، اصل تعداد وزارت خارجہ کے پاس ہے اور وزارت خارجہ نے اس پر بیان بھی دیا ہے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ہمارے جو اوورسیز پاکستانی دبئی میں ہیں، دفترِ خارجہ اس معاملے پر مکمل طور پر آن بورڈ ہے، جن لوگوں کو یہاں بھیجا گیا ہے، انہیں کسی نہ کسی وجہ سے بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وزارت خارجہ کے ذریعے تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔











