قومی اسمبلی اجلاس،  شہداء اور حادثات میں جاں بحق افراد کے لیے دعا

1

اسلام آباد 10جون)اے پی پی)  : قومی اسمبلی کے اجلاس  بدھ کو  ملک بھر میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں شہید اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

حسن پور، پشاور کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ایوان نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس پر پیش آنے والے حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ پاکستان کے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بھی اہلکاروں نے شہادت پائی۔ایوان میں تمام شہداء اور حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی گئی۔

 قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران  پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم ، میاں خان بگٹی نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی سال 2025-26 کے دوران تیل و گیس کی پیداوار کے اعداد و شمار ایوان میں پیش کیے۔میاں خان بگٹی نے بتایا کہ 2025-26 کے دوران پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے خام تیل اور پیٹرول کی مد میں مجموعی طور پر تقریباً 11.194 ملین امریکی ڈالر کی پیداوار حاصل کی ہے۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی پیداوار تقریباً 5.461 ملین ڈالر رہی، جبکہ پیٹرول کی پیداوار 5.733 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران فی گیلن قیمت تقریباً 3008 روپے رہی۔میاں خان بگٹی نے کہا کہ مجموعی طور پر پی پی ایل کی پیداوار 11.194 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

میاں خان بگٹی نے کہا کہ “انشاءاللہ پٹرول کی جو قیمتیں ہیں وہ دنیا کے لیول پر بڑھ رہی ہیں، یہ نہیں ہے کہ پاکستان نے صرف بڑھا دیا۔ ہم عوام کے لیے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، ہر پندرہ دن کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور پٹرول کی قیمتوں کا معاملہ عالمی منڈی سے جڑا ہوا ہے۔