وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے روسی سفیر البرٹ خوریف کی ملاقات

2

اسلام آباد، 18 جون ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے روسی سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں سے متعلق موجود مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور خصوصاً فٹبال کے شعبے میں تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.

وفاقی وزیر نے روسی روایتی کھیلوں کے فروغ میں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تعلیم، ثقافت، معیشت اور کھیل دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اس دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

 اس موقع پر روسی سفیر نے روس میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔