سارواک (ملائیشیا):تیسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کافاتحانہ آغاز

3

ملائیشیا، 18 جون ( اے پی پی):  ملائیشیا کے شہر سارواک میں جاری تیسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔پہلے روز پاکستان کی دونوں ٹیموں نے اپنے افتتاحی میچز میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ پہلے راؤنڈ میں ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے جاپان کے ناوکی ہایاشی اور رین ماکینو کو 25 منٹ کے مقابلے کے بعد 2-0 (11-8 اور 11-10) سے شکست دی، جبکہ محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے تائیوان کے یو وی لن اور پین ہونگ روئی کو یکطرفہ مقابلے میں محض 14 منٹ میں 2-0 (11-5 اور 11-3) سے مات دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔