تہران ،20جون(اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی وزارت خارجہ پہنچ گئے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزارت خارجہ آمد پر خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک-ایران تعلقات اور معاہدے کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کی۔











