پارلیمنٹ کا وقار تمام ارکان کے وقار کی عکاسی کرتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

4

اسلام آباد  21 جون (اے پی پی ):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمنٹ کا وقار تمام ارکان کے وقار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہونے والی بحث کے دوران اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی روایات اور اداروں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔