برگن سٹاک ،سوئٹزرلینڈ۔21جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفدنے اتوار کو یہاں ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے بیان کے مطابق یہ ملاقات امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ہوئی، جو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تسلسل میں ہو رہے ہیں۔











