پاکستان نے بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

1

اسلام آباد، 11 جون ( اے پی پی): پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار ایک بڑا بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے، جو کہ پوری قوم کے لیے ایک تاریخی اور انتہائی جذباتی لمحہ ہے۔

 فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی سرگرمیوں کے موقع پر اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں صدر پی ایف ایف گیلانی نے اس شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز، مینجمنٹ اور فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی فیڈریشن کی ایک سالہ محنت، درست وژن اور کڑی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔

 انہوں نے حکومت اور نجی شعبے (پرائیویٹ سیکٹر) کی بھرپور سپورٹ کو سراہتے ہوئے عزم کہا کہ یہ فتح اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اور پاکستانی ٹیم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ فٹبال کے میدان میں کسی سے کم نہیں، جبکہ مستقبل میں ایسی مزید بڑی کامیابیاں قوم کا مقدر بنیں گی۔