اسلام آباد، 18 جولائی ( اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے اور ای او بی آئی اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے متعلق متعدد پراجیکٹس مشترکہ طور پر شروع کریں گے۔
اجلاس میں سی ڈی اے اور ای او بی آئی کو 15 روز میں مشترکہ منصوبوں کا حتمی پلان مرتب کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔ 15 روز بعد وفاقی وزراء محسن نقوی اور سالک حسین کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہو گا۔
اجلاس میں دونوں وزراء اسلام آباد کے لئے سیاحت، انٹریمنٹ، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں کے مجوزہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دیں گے۔وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد دونوں اداروں کے مشترکہ پراجیکٹس کو شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ چئیرمین ای او بی آئی جاوید شیخ، چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور دونوں اداروں کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔











