اوورسیز پاکستانیوں کی اراضی کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی ہیلپ لائن فعال، ڈی سی اسلام آباد کی شکایات درج کرانے کی اپیل

0

اسلام آباد،16جولائی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے خصوصی اقدامات کے دوران اراضی سے متعلق مسائل کے لیے خصوصی ہیلپ لائن مکمل طور پر فعال کرنے پر ہدایات جاری کی گئی ۔اس موقع پر اووسیز پاکستانیوں نے ہیلپ لائن پر کوئیک ریسپانس کو سراہا۔ ہیلپ لائن کے قیام سے مسائل کی نشاندہی میں مدد ملی۔

ڈپٹی کمشنر نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہیلپ لائن اور ای میل پر ملنے والی شکایات پر ایکشنز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ہیلپ لائن یا ای میل پر آنے والی شکایات کا فی الفور جائزہ لیا جاتا ہے۔

 عرفان میمن نے کہا کہ اووسیز پاکستانی اراضی کے حوالے سے مسائل کی ہر صورت نشاندہی کریں ۔ڈی سی اسلام آباد نے اپیل کی کہ ہیلپ لائن 40242550300- پر اراضی پر قبضہ یا دیگر شکایات لازمی درج کروائیں، وفاقی دارالحکومت میں قبضہ کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی دو ٹوک پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔