خضدار کے علاقے زیدی میں وطن پر قربان ہونے والے سپاہی تحسین کو پوری قوم کا سلام

6

اسلام آباد،14 جولائی(اے پی پی): بلوچستان خضدار میں سپاہی تحسین نے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے بہادری کی مثال قائم کی۔ 10 جولائی کو زیدی کے علاقے میں دہشتگردوں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا تو سپاہی تحسین نے اسے بہادری سے پسپا کیا اور اس دوران شدید زخمی ہو گئے،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سپاہی تحسین شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہید کے والد کے حوصلے اور ایمان نے مادر وطن سے محبت کا عملی ثبوت پیش کیا۔ بیٹے کی شہادت پر والد نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

جنازے پر شہید کے ننھے بیٹے کی آواز نے ہر پاکستانی کی آنکھ نم کر دی۔

وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے ایسے بہادر سپوت ہمیشہ قوم کا فخر رہیں گے۔