لاہور، 29 جولائی ( اے پی پی ): متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سیکرٹری فرید اقبال کے اعزاز میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے سابق سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی محکمہ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔چیئرمین بورڈ قمر الزمان نے فرید اقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے مستقبل کے لیے فرید اقبال کی کامیابی، صحت اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔تقریب میں سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق، ڈائریکٹر لیگل مفتی عبدالحق، چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس عدیل احمد، ڈائریکٹر عظمیٰ شہزادی ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنا للہ خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سابق سیکرٹری فرید اقبال نے چیئرمین بورڈ قمر الز مان اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں خدمات انجام دینا ان کے لیے ایک اہم اور یادگار تجربہ رہا۔ انہوں نے ادارے کے افسران اور ملازمین کے تعاون کو سراہا اور بورڈ کی مزید ترقی و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے سابق سیکرٹری فرید اقبال کو تعریفی شیلڈ پیش کی ،فرید اقبال نے بطور سیکرٹری بورڈ اڑھائی سال متروکہ وقف املا ک بورڈ میں خدمات انجام دیں ۔











