مسلم لیگ (ن )کے پاس کارکردگی ہے،ہم ترقی کی بات کرتے ہیں اور وعدے  پورے کرتے ہیں، بلال اظہر کیانی

2

جہلم،26 جولائی ( اے پی پی):وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جماعت کے پاس کارکردگی ہے، ہم وہ بتا رہے ہیں جبکہ خالی ہاتھ والے الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نفرتیں نہیں پھیلاتے، ہم ترقی کی بات کرتے ہیں، وعدے پورے کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار  بلال اظہر کیانی  نے جہلم میں آنے والے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 42 ویلی تین سے امیدوار سید شوکت شاہ اور حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے امیدوار راجہ صدیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مرکزی عوامی رابطہ آفس جادہ اور شمالی محلہ میں کارنر میٹنگ اور مشین محلہ نمبر تین میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا آزاد کشمیر جب بھی شیر پر مہر لگی، ملک اور عوام کو ترقی ملی۔ مہاجرین جموں وکشمیر کو اپنی نشستوں کے حق کے لئے شیر کے نشان پر مہر لگانا ہوگی۔

اس موقع پر وزیر مملکت  کی موجودگی میں مختلف برادریوں اور عمائدین علاقہ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔