منیبہ علی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی اور فتح کا عزم

2

اسلام آباد، 30 جولائی ( اے پی پی): پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان منیبہ علی نے ڈمبولا میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھرپور مقابلے اور فتح کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ہدف سیریز جیت کر اس دورے کا شاندار اختتام کرنا ہے، جبکہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے ہمیشہ ایک بڑا اعزاز رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جنہیں آگے لانا اور مثبت نتائج حاصل کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے، اور عالمی معیار کے حریفوں کے خلاف ان کی کارکردگی دیکھنا انتہائی دلچسپ ہوگا۔ کپتان نے سری لنکا کو ایک سخت حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ میزبان ٹیم کسی بھی صورتحال سے کم بیک کرنے کی کامل صلاحیت رکھتی ہے، اسی لیے قومی ٹیم بہترین تیاری اور مضبوط منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔