اسلام آباد،30 جولائی(اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ قومی صحت کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت میں جاری منصوبوں، صحت کے شعبے میں جاری اقدامات اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے اختیار کی گئی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور قومی صحت کے شعبے کی بہتری سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔











