مودی کی ناقص معاشی پالیسیاں: بھارت پے درپے معاشی پسپائی کا شکار

5

اسلام آباد ،16جولائی (اے پی پی ):مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے سبب بھارت کو دفاعی، سفارتی اور معاشی میدان میں مسلسل بدترین ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی سینیٹرز نے بھارت سمیت روس سے تیل خریدنے والے 5 ممالک پر سو فیصد سے زائد ٹیرف لاگو کرنے کا بل متعارف کرا دیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق روسی تیل کے خریداروں پر ٹیرف کی تجویز سے بھارت کی توانائی درآمدات اور امریکہ سے تجارتی مذاکرات متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کی نالائقی کے سبب مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران بھارت کو تیل اور گیس کے بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت میں مہنگائی، بیروزگاری اور عوامی مشکلات میں اضافہ کیا ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شائننگ انڈیا اور اقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیز بھارتی خواب مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث چکنا چور ہو چکا ہے۔