نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈارکا جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور اور انکے وفد کا دفتر خارجہ آمد پر استقبال

4

اسلام آباد، 9 جولائی (اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین اور ان کے وفد کا دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے تعاون کے مختلف پہلوؤں کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ روابط پائیدار ترقی، علاقائی استحکام اور عالمی اقتصادی انضمام کے لیے اہم ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان اور کروشیا کی بندرگاہوں کے درمیان تعاون کے امکانات اور مواقع کا جائزہ بھی لیا گیا۔

دونوں ممالک نے رواں سال یا 2027 کے آغاز میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کے اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔