وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

6

کوئٹہ، 9 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔