وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ارکان صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین خان اورمحمد عون جہانگیر کی ملاقات

2

لاہور،07 جولائی( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ارکان صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین خان اورمحمد عون جہانگیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل، امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی حلقے کے مسائل اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کاہنہ سانحہ میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور بچوں کیلئے خصوصی دعا کی۔

 ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تیسرا سرپلس بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور “اپنا کھیت، اپنا روزگار” سکیم شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے الیکٹرک بس منصوبے کو تحصیل لیول پر شروع کرنے کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان صوبائی اسمبلی کو اپنے اضلاع میں عید میلاد النبیؐ کے لئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی اور ارکان صوبائی اسمبلی کا بھرپور اعتماد پرشکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سبق ہمیشہ قائدمحمد نواز شریف سے ہی سیکھا ہے۔ دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن سے علاج معالجہ کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر مل رہی ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پنجاب بھر میں سوا لاکھ کے لگ بھگ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

صوبائی ارکان اسمبلی نے کہا کہ عوامی فلاحی ویژن، روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس قابل تعریف ہیں۔ محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی امور، صفائی ستھرائی اور سرکاری سطح پر سبیلوں کا اہتمام نے عوام کے دل جیت لیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بچوں اور خواتین کیلئے اختراعی اقدامات اورپراجیکٹس قابل تعریف ہیں۔