وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے منڈی بہاؤالدین کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

5

لاہور 15 جولائی ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے منڈی بہاؤالدین کے ارکان صوبائی اسمبلی نے  ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں خالد محمودرانجھا اور چوہدری اختر عباس بوسال شامل تھے ۔ملاقات میں عوامی مسائل، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو متعلقہ صوبائی حلقوں پی پی 42 اور43کے عوامی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  ارکان اسمبلی کے پیش کردہ عوامی مسائل حل کرانے کی ہدایت کی ۔ارکان نے  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو منڈی بہاؤالدین میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز پر خراج تحسین پیش کیا اور چھوٹے بڑے شہروں کی بیوٹیفکیشن کوبھی سراہا۔

ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر اضلاع کیلئے مزید الیکٹروبسیں بھی لارہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی توفیق عوام سے کیے ہر وعدے کو پورا کیا ہے۔  32 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و توسیع سے معاشی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پراپنی چھت، اپنا گھر پروگرام،سیف سٹی اور ستھرا پنجاب کی پذیرائی گڈگورننس کی بہترین مثال ہے۔