وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اقدام، پنک سالٹ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی صنعت کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے فنانسنگ سکیم کا آغاز

5

لاہور 15 جولائی ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاانقلابی اور تاریخی اقدام، ”پنک سالٹ ذخائر سے صنعت، روزگار اور برآمدات کا فروغ“ پنک سالٹ ویلیوایڈڈ پروڈکٹ کی محفوظ صنعت کاری،پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیوایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل اجراء کر دیا۔ پنجاب میں قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان کیا۔چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے مطابق  پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون میں 200سے زائد یونٹ قائم ہوں گےاور150ملین کی سرمایہ کاری اور10 ہزار افراد کیلئے روزگار کے براہ راست مواقع پیدا ہوں گے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر اور ماڈل ریٹیل آؤٹ لٹ بھی قائم ہوں گے نئے سرمایہ کار سالٹ پراسیسنگ، گرائنڈنگ،ریفائننگ، کلینگ اور پیکجنگ کے لئے قرض حاصل کر سکیں گے۔

 چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم میں 50 ملین روپے تک کے بلاسود قرضے حاصل کر سکیں گے۔ پنک سالٹ کاروبار کیلئے مشینری، آلات اور ایکسپورٹ اسٹینڈرڈ ٹیکنالوجی کیلئے 50 لاکھ سے5کروڑ تک قرض کی فراہمی کی جائے گی۔پنک سالٹ فنانسنگ سکیم قرض کی آسان اقساط میں 5 سال میں واپسی کی جائیگی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کی ایکسپورٹ سے 300 ملین ڈالر سالانہ زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔پہلے فیز میں پنک سالٹ کی بڈ 471 ملین تک ہوئی، دوسرے فیز میں 2.5 ارب روپے کی پیشکش وصول ہوچکی ہے۔

 مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ میں لیز اور لائسنس کے نیلامی ہوگی ڈیجیٹل موڈ پر منتقل کر نے سے ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔ انویسٹر،مائنز اینڈ منرلز کی ویب سائٹ https://pinksalt.punjab.gov.pk پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کے ذریعے روزگار کے مواقع اور ریونیو بڑھے گا۔ پنک سالٹ ذخائر سے صنعتکاری، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔پنک سالٹ پر اب میڈ ان پاکستان ہی لکھے جائے گا۔ قدرتی وسائل قوم کی امانت ہیں، پوری ایمانداری سے حفاظت کریں گے۔

 ویلیوایڈیشن فنانسنگ سکیم سے پنک نمک کی پیکنگ، پراسیسنگ اور ڈیکوریشن پیسزکی عالمی برآمدات بڑھیں گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پنجاب کو دنیا کے بہترین پنک سالٹ ذخائر سے نواز ا ہے پاکستان پنک سالٹ دنیابھر میں معیار اور منفرد معدنی اجزاء کی وجہ سے بہترین جانا جاتا ہے۔